جی پی ایف میںزکوۃ

فنڈپرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022
بینک میں جمع سرمایہ میں زکوۃ
ديسمبر 19, 2022

جی پی ایف میںزکوۃ

سوال:سرکاری ملازمین کا جی پی ایف کٹتا ہے،وہ اپنی مرضی سے زیادہ سے زیادہ روپئے کٹاتا ہے تاکہ ضرورت کے وقت زیادہ فنڈ جمع ہوجانے کی وجہ سے کام آجائے،تو کیاجی پی ایف میں جو کہ اپنی مرضی سے زائد کٹایا جاتا ہے ،زکوۃ واجب ہوگی؟

ھــوالـمـصـــوب:

جی پی ایف کی رقم جب تک فنڈ میں ہو اور اس پر مالک کاقبضہ نہ ہو اس وقت تک اس رقم پر زکوۃ واجب نہیں ہے،البتہ جب رقم فنڈ سے نکال لی جائے گی اور وہ بقدر نصاب یا اس سے زائد ہو اور اس پر سال گزرجائے تب زکوۃ واجب ہوگی۔(۱)

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی