پینٹ شرٹ پہن کر اذان دینا

نسبندی کرانے والے کی اذان
نوفمبر 2, 2018
معذور کی اذان
نوفمبر 2, 2018

پینٹ شرٹ پہن کر اذان دینا

سوال:۱-اگر کوئی بغیر داڑھی کے پینٹ اور شرٹ پہن کر اذان کہتا ہے جبکہ داڑھی والے اور شرعی لباس والے موجود ہوں اس کا اذان کہنا حدیث اور مسئلہ کی رو سے کیسا ہے؟

۲-کیا اذان کہلانے کی ذمہ داری امام پر عائد ہوتی ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-صورت مسؤلہ میں مذکور شخص کا اذان کہنا درست ہے، لیکن بہتر وافضل یہ ہے کہ اذان کہنے والا مشرع اور دینی اصول وضوابط کا پابند ہو(۱)

۲-تمام لوگوں پر جو مسجد سے متعلق ہوں اذان کے نظم کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے(۲)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی ندوی