سوال:ایک شخص نے مسجد کی محراب میں بالکل امام کے سینہ کے محاذات میں پتھر کا ایک نقش نصب کرادیا ہے جس میں حرمین شریفین کا عکس اور قرآن مجید کھلا ہوا بنا ہے، چاند کے اندر بسم اﷲ اور تارا بھی بنا ہے، کلمۂ طیبہ بھی نقش ہے، کیا ان کو سامنے لگانے سے نماز متاثر ہوگی؟
ھــوالــمـصــوب:
ایسی چیزوں کے سامنے ہونے سے جن میں مذکورہ باتیں اور کچھ غیرذی روح وغیرہ کی تصویریں بنی ہوئی ہوں نماز ہوجائے گی۔ لیکن شرعاً ایسی چیزیں مصلی کے سامنے بنوانا اور ان کا اس کے سامنے ہونا غیرپسندیدہ عمل ہے، کیوں کہ ایسی صورت میں خیال ہٹنے کا اور ذہن کے ادھر چلے جانے کا قوی امکان ہے جو خشوع وخضوع جو کہ مطلوب ہے میں مانع ہے۔
تحریر:محمدطارق ندوی تصویب: ناصر علی ندوی