سوال :محمد رئیس کی بہن ابھی جلد ہی محرم کی چاند رات کو شام میں بمبئی میں چاند دیکھنے گئی تھی تو چھت کے اوپر اچانک بہت تیز ہوا چلنے سے قرآن چھت سے نیچے آگرا ،اس کے ساتھ میں وہ بھی آگئی ،اور مر گئی ،اب قرآن گرنے کا کیا ہوگا ؟نیز محمد رئیس کے لڑکے کی رخصتی بھی اسی مہینہ میں ہونے والی تھی ،کیا اب ہم کرسکتے ہیں ؟ ِ
ھوالمصوب:
قرآن کے گرنے میں لڑکی کا دخل نہیں ہے، اس لئے کوئی مواخذہ کی بات نہیں ہے۔ کسی بھی تاریخ میں رخصتی کر سکتے ہیں ،اس میں شرعا کوئی پابندی نہیں ہے ۔ ِ
تحریر :محمد ظفر عالم ندوی
تصویب :ناصر علی ندوی