تراویح کی ابتداء کب ہوئی؟

تراویح نہ پڑھنے والا کیسا ہے ؟
نومبر 5, 2018
تراویح کی ابتداء کب ہوئی؟
نومبر 5, 2018

تراویح کی ابتداء کب ہوئی؟

سوال:۱-پورا قرآن کب مکمل ہوا؟

۲-تراویح کی نماز باجماعت کن کے دور میں شروع ہوئی؟

(۱)ردالمحتار ج۲،ص:۴۹۳

(۲) أما صفتھا فھی سنۃ کذا روی الحسن عن أبی حنیفۃ أنہ قال: القیام فی شھر رمضان سنۃ لاینبغی ترکھا۔بدائع الصنائع،ج۱،ص:۶۴۴

(۳) ولو أقامھا البعض فالمتخلف عن الجماعۃ تارک للفضیلۃ لأن أفراد الصحابۃ روی عنھم التخلف۔ الہدایہ مع الفتح،ج۱،ص:۴۸۶

۳-بیس رکعت تراویح کی نماز کن کے دور سے شروع ہوئی اور آٹھ رکعت کن کے دور سے؟

۴-آنحضرت ؐ نے تراویح کی نماز کتنی رکعت تک پڑھی؟

ھــوالــمـصــوب:

۱- قرآن کی تکمیل کے سلسلہ میں علماء کی رائیں مختلف ہیں۔ راجح قول یہ ہے کہ قرآن کا نزول آنحضرت ﷺ کی وفات سے نوروز قبل مکمل ہوا:

آخر مانزل من القران کلہ ’واتقوا یوما ترجعون فیہ الی ﷲ‘ الآیۃ وعاش النبی ﷺ بعد نزولھا تسع لیال ثم مات للیلتین خلتا من ربیع الأول(۱)

یعنی پورے قرآن کی سب سے آخری جو آیت نازل ہوئی وہ ’واتقوا یوما ترجعون فیہ الی ﷲ‘ ہے اور نبی کریمؐ اس آیت کے نزول کے بعد نودن باحیات رہے پھر انتقال فرماگئے۔

۲-تراویح کی نماز باجماعت حضورﷺ ہی کے دور میں شروع ہوئی بخاری شریف کی روایت ہے:

أن رسول ﷲ ﷺ صلی ذات لیلۃ فی المسجد فصلی بصلاتہ ناس ثم صلی من القابلۃ فکثر الناس ثم اجتمعوا من اللیلۃ الثالثۃ أو الرابعۃ فلم یخرج الیھم رسول ﷲ ﷺ فلما أصبح قال:قد رأیت الذین صنعتم ولم یمنعنی من الخروج الیکم الاأنی خشیت أن یفرض علیکم وذلک فی رمضان(۲)

یعنی ایک رات آپ ﷺ نے مسجد میں نماز ادا فرمائی،

(۱)مناہل العرفان فی علوم القرآن ج۱،ص:۵۹

(۲) صحیح البخاری ، باب تحریض النبی ﷺ علی صلاۃ اللیل ، کتاب التشھد، حدیث نمبر ۱۱۲۹

چنانچہ لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ نماز ادا کی،پھر دوسری رات بھی آپﷺ نے نماز پڑھائی تو لوگوں کی تعداد بڑھ گئی ، پھر تیسری یا چوتھی رات بھی لوگ جمع ہوئے لیکن آپؐ حجرہ سے نہیں نکلے جب صبح ہوئی توآپﷺ نے فرمایا کہ میں اس لئے نہیں آیا کہ کہیں یہ نماز فرض نہ ہوجائے اور یہ واقعہ رمضان میں پیش آیا۔

۳-بیس رکعت حضرت عمرؓ کے دور سے شروع ہوئی، اس پر صحابہؓ کا اجماع ہے(۱)

۴- رسول ﷲ ﷺ سے تراویح پڑھنا ثابت ہے، رکعات کی تعیین نہیں ہے(۲)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی