سوال:زید نے صرف مسجد میں داخل ہونے کی غرض سے وضو کیا یا قرآن چھونے کیلئے وضو کیا یا نماز جنازہ ادا کرنے کی غرض سے وضو کیا۔ مذکورہ تینوں مقاصد سے کئے ہوئے وضو سے فرائض پڑھ سکتا ہے؟
ھــوالــمـصــوب:
مذکورہ وضو سے فرائض ودیگر نمازیں پڑھ سکتے ہیں۔ وضو سے طہارت مطلقہ حاصل ہوتی ہے وضو کسی نیت سے کیا جائے یا بلانیت کیا جائے۔
تحریر:محمد مستقیم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی