سوال:وہ دینی واسلامی کتابیں جو عوام وخواص میں فی سبیل اللہ تقسیم کی جاتی ہیں،کیا ان کی اشاعت میں زکوۃ کے فنڈ سے تعاون کیا جاسکتا ہے؟
ھــوالـمـصـــوب:
دینی واسلامی کتابیں خواہ وہ مفت ہی تقسیم کی جاتی ہوں زکوۃ کی رقم سے ان کا تعاون شرعاً درست نہیں ہے (۱)،ہاں اگرغرباء ہی میں تقسیم کرنے کے لئے کتابیں شائع کی جائیں تواس میں زکوۃ کی رقم لگاسکتے ہیں۔
تحریر: محمدطارق ندوی تصویب:ناصر علی
زکوۃ کی رقم سے قرض دینا
سوال:کیا زکوۃ کے مال میں سے کسی ضرورت مندکو قرض دیا جاسکتا ہے؟
ھــوالـمـصـــوب:
سخت ضرورت منداگرمستحق زکوۃ ہے تواسے زکوۃ دی جاسکتی ہے،لیکن زکوۃ کی رقم کسی کوبھی بطورقرض نہیں دیجاسکتی ہے(۲)،کیونکہ زکوۃ کا جلد ادا کرنا مستحب ہے۔ (۳)
تحریر: محمدظہورندوی