تدفین کے لئے بھائی کا روپیہ استعمال کرنا

عورت کی تدفین اس کے گھروالے کرسکتے ہیں ؟
نوفمبر 11, 2018
قبر کی گہرائی
نوفمبر 11, 2018

تدفین کے لئے بھائی کا روپیہ استعمال کرنا

سوال:۱-تدفین کیلئے بھائی کا پیسہ استعمال کرنا کیسا ہے ؟

۲- کیا بھائی مرحوم کے پیسے سے مہمانداری کرنا درست ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱- بھائی کی طرف سے یہ تبرع سمجھا جائے گی، اس کی واپسی لازم نہیں ہے۔

۲-مرحوم کے ترکہ سے مہمانداری پر خرچ کرنا جائز نہیں ہے ، ہاں تمام ورثہ اجازت دے دیں تو

(۱)عن ابن عمرؓ أنہ صلی علی تسع جنائز رجال ونساء فجعل الرجال مما یلی الامام…… ۔السنن الکبریٰ، کتاب الجنائز، باب جنائز الرجال والنساء إذااجتمعت،حدیث نمبر : ۶۹۱۹

وإذا اجتمعت الجنائز فإفراد الصلاۃ علی کل واحدۃ أولیٰ من الجمع وتقدیم الأفضل أفضل وإن جمع جاز۔ درمختار مع الرد،ج۳،ص:۱۱۸

درست ہوسکتا ہے لیکن نابالغ وارث کے حصہ میں سے مہمانداری پر خرچ کرنا درست نہ ہوگا۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی