کفن سلنا

زرد رنگ کا کفن
نوفمبر 11, 2018
کفن پہنانے کا طریقہ
نوفمبر 11, 2018

کفن سلنا

سوال:بعض جگہوں پر مردے کو پاجامہ باقاعدہ سل کر پہناتے ہیں اور مردے کے رشتہ دار جو غلہ اور روپئے بطور صدقہ وخیرات لاتے ہیں اسی میں سے آدھا غلہ فقراء ومساکین کو دیتے ہیں اور آدھا گورکن کو دیتے ہیں، کیا اسی خیرات میں سے گورکن کو دینا درست ہے، یا گورکن کوالگ سے اجرت دے کر اس خیرات کے غلہ وروپئے کو صرف فقراء ومساکین کو دینا درست ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

مردہ کو کفن میں باقاعدہ سل کر پائجامہ پہنانا درست نہیں ہے بلکہ لنگی کی شکل میں ہونا چاہئے(۵)

(۱)البسوا الثیاب البیض فانھاأطہروأطیب وکفنوا فیہاموتاکم۔سنن الترمذی،کتاب الأدب ،باب ما جاء فی لبس البیاض،حدیث نمبر:۲۸۱۰، قال الترمذی: ھذا حدیث حسن صحیح۔

(۲)سنن أبی داؤد ،کتاب اللباس ،باب من کرھہ،حدیث نمبر:۴۰۴۸

(۳) درمختار مع الرد،ج۳،ص:۱۰۰ (۴)ردالمحتار ،ج۳،ص:۱۰۰

(۵) ویسن فی الکفن لہ إزار وقمیص ولفافۃ۔درمختارمع الرد،ج۳،ص:۹۵

اور مردہ کے رشتہ دار جو غلہ وغیرہ صدقہ وخیرات کی شکل میں لاتے ہیں وہ صرف فقراء اور مساکین کا حق ہے، گورکن کو بطور اجرت نہیں دے سکتے ہیں۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی