مشقت کی وجہ سے پاؤں پر مسح

شک ہو تو کتنی بار اعضاء کو دھوئیں ؟
أكتوبر 31, 2018
پٹی پر مسح
أكتوبر 31, 2018

مشقت کی وجہ سے پاؤں پر مسح

سوال :ایک شخص جو انتہائی کمزور ہے ،اس کو وضوکرنے میں کافی تکلیف ہوتی ہے ،کھڑے کھڑے وضو کرنا آسان ہوتا ہے ،لیکن کھڑے ہوکر پیر دھونا مشکل ہے ،اگر پیر دھونے کے بجائے پیر پر مسح کرنے کی اجازت ہوتو وضو میں بہت سہولت ہوجائے ۔

ھــوالــمـصــوب:

صرف دقت ومشقت کی وجہ سے پیر پر مسح کرنے کی شرعا اجازت نہیں ہوگی ،اگر اس مشقت کو برداشت کرتے ہو ئے وضوکرے تو انشاء اﷲ مشقت کا اجر وثواب عند اﷲ ملے گا ۔

تحریر: محمد ظفر عالم ندوی          تصویب :ناصرعلی ندوی