سرکے مسح کا طریقہ

حضرت آدم ؑ کی مغفرت
أكتوبر 30, 2018
حضور ﷺ نے پیدا ہونے کے بعد زمین پر سجدہ کیا تھا ؟
أكتوبر 30, 2018

سرکے مسح کا طریقہ

سوال:امام ابوحنفیہؒ کے نزدیک سیدھے ہاتھ کی صرف چار انگلی لگادینے سے کیا سر کا مسح ہوجائے گا اور امام موصوف کے نزدیک مسح کا کیا طریقہ ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

امام اعظمؒ کے یہاں چوتھائی سر کا مسح کرنا فرض ہے (۱) پورے سر کا مسح کرنا مسنون ہے۔ مسح کا طریقہ یہ ہے کہ تین انگلیوں سے آگے سے پیچھے کی طرف مسح کرے، پھر ہتھیلی سے پیچھے کی طرف سے آگے کی طرف مسح کرے، شہادت کی انگلی سے کان کے اندر مسح کرے ، انگوٹھے سے کان کی پشت پر مسح کرے(۲)

تحریر: محمد ظہور ندوی عفا اﷲ عنہ