مومن کا جوٹھا پاک ہے

بے وضو ’ناپاک‘ نہیں کہلائے گا ؟
نوفمبر 1, 2018
کھڑے ہوکر استنجاکرنا
نوفمبر 1, 2018

مومن کا جوٹھا پاک ہے

سوال:ایک مسجد میں بالٹی میں پانی تھا ایک صاحب نے ڈبہ سے پانی لیا اور اسی میں منھ لگاکر پی لیا اور پھر اسی میں ڈبہ ڈال دیا، ایک صاحب نے کہاکہ پانی نجس ہوگیا، وضو کے لائق نہیں رہا کیا واقعی پانی نجس ہوگیا؟

ھــوالــمـصــوب:

مسلمان کے پانی میں منھ ڈالنے کی وجہ سے ڈبہ کے پانی میں کسی قسم کی خرابی نہیں پیدا ہوئی، وہ ڈبہ جس پانی میں ڈال دیا گیا وہ بالکل پاک ہے:

سؤر المؤمن شفاء(۱)

مومن کا جھوٹا شفا ء ہے لیکن پھر بھی اپنی طرف سے احتیاط کرنا چاہئے اور اپنا جھوٹا پانی ایسے پانی میں نہیں ڈالنا چاہئے جو سب استعمال کریں کیوں کہ ضروری نہیں ہے کہ ہر شخص جھوٹے پانی کو پسند ہی کرے۔

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی