غیراقامتی مدرسہ کے لئے چندہ کرناکیساہے ؟

غیراقامتی مدرسہ میں زکوۃلینے کی ایک شکل
ديسمبر 12, 2022
لڑکیوں کے مدارس میں زکوۃ کامسئلہ
ديسمبر 12, 2022

غیراقامتی مدرسہ کے لئے چندہ کرناکیساہے ؟

سوال:ایک شخص چھوٹا سا مدرسہ مکتب کی شکل میں چلارہا ہے، اس کے لئے زکوۃ، صدقات وخیرات، فطرہ وچرم قربانی وغیرہ،چندہ تین سال سے مسلسل کرتا ہے، جبکہ اس مدرسہ میں نہ کوئی بیرونی بچہ رہتا ہے، اور نہ ہی کوئی ہاسٹل ہے اور نہ ہی کسی بچے کے لئے قیام وطعام کا انتظام ہے، علاقائی بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے جو چھٹی ہونے پر اپنے اپنے گھر واپس چلے جاتے ہیں تو کیا صورت مذکورہ میں اس مدرسہ کی طرف سے اس طرح کا چندہ کرنا کیساہے، اس طرح عمل کرنے والے کی امامت میں نماز ادا کی جاسکتی ہے یا نہیں؟

ھــوالمصــوب:

مدرسہ مذکورہ میں ادائیگی زکوۃ کا مصرف نہیں ہے تو اس کا چندہ کرنا درست نہیں ہے، ایسے شخص کی امامت مکروہ ہے۔

تحریر:محمد ظہورندوی