زکوۃ کی رقم سے انجمن کی توسیع

قبرستان کے کیس میں زکوۃ اورسود کی رقم کااستعمال
ديسمبر 15, 2022
زکوۃ کے مدسے مدرسہ کی زمین خریدنا
ديسمبر 15, 2022

زکوۃ کی رقم سے انجمن کی توسیع

سوال:مومن لائبریری ۳۵سال سے ادبی خدمات کے ساتھ دینی خدمات انجام دیتی آرہی ہے، چونکہ یہ ادارہ مسجد سے ملحق دوکان میں ابھی تک غیرمشروط طور پر بحسن وخوبی کام کرتا رہا، اب کاموں کو مزید فروغ دینے کے لئے مکتب شبینہ(شام کامکتب) مستقل طور پر چلتاہے،جس کی وجہ سے جگہ ناکافی پڑرہی ہے، کیا ایسے حالات میں زکوۃ کے پیسے سے انجمن کی توسیع مسجد کی زمین پر کی جاسکتی ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-انجمن کی تعمیر یا توسیع نہ تو زکوۃ کی رقم سے درست ہے اور نہ ہی مسجد کی زمین پر درست ہے(۲)، البتہ زکوۃ کی رقم انجمن نادار طلباء پر صرف کرسکتی ہے۔ (۳)

۲-مسجد کے ذمہ داروں کو حق حاصل ہے کہ وہ انجمن سے بھی اسی قدر کرایہ کا مطالبہ کریںجس قدر دوکانداروں سے حاصل کررہے ہیں،کیوںکہ مسجد اور انجمن دونوں الگ الگ چیزیں ہیں، اور شریعت اسلامی کا اصول ہے کہ ایک وقف کی چیز دوسرے میں استعمال نہیں ہوسکتی، لہذا انجمن کی توسیع کے لئے مستقل نظم کرنا چاہئے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی