زکوۃ سے دینی اسکول کی تعمیر

زکوۃ کی رقم سے اسکول کی تعمیر
ديسمبر 14, 2022
زکوۃ کی رقم سے عربی کالج کی تعمیر
ديسمبر 14, 2022

زکوۃ سے دینی اسکول کی تعمیر

سوال:زکوۃ کی رقم دینی اسکول کی تعمیر ومدرسین کی تنخواہ ودیگر اخراجات مدرسہ میں خرچ کی جاسکتی ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

زکوۃ کی رقم سے دینی یا عصری اسکول کی تعمیر اور مدرسین کی تنخواہ دینا جائز نہیں ہے (۲)،مدرسہ کے اخراجات میں وہ اخراجات جو طلباء پر ہوں مثلاً کھانے پینے وغیرہ کی اخراجات تو یہ زکوۃ کی رقم سے کیے جاسکتے ہیں، لیکن مدرسہ سے متعلق اخراجات مثلاً دفاتر کے اخراجات،گاڑیوں وغیرہ کے اخراجات تو یہ زکوۃ کی رقم سے صرف نہیں کیے جاسکتے ہیں۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی