زکوۃ سے اساتذہ کی تنخواہ

مکان خالی کرانے کاپیسہ مسجدمیں لگاسکتے ہیں؟
ديسمبر 12, 2022
سوال مثل بالا
ديسمبر 12, 2022

زکوۃ سے اساتذہ کی تنخواہ

سوال:ایک مکتب بہت پرانا ہے، اس کے مدرسین کو زکوۃ کی رقم دی جاسکتی ہے یا نہیں؟ چونکہ اس کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی آمدنی نہیں ہے اور عمارت کی تعمیر میں زکوۃ صرف کی جاسکتی ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

زکوۃ کی رقم اساتذہ کی تنخواہ میں یا عمارت کی تعمیر میں نہیں لگاسکتے ہیں، اس کے لئے الگ سے چندہ کرلیا جائے۔(۲)

تحریر: محمدظہورندوی

سوال مثل بالا

سوال:مسجد سے متصل مدرسہ کا نظم ہے، جس میں بیرونی طلبا کے خوردونوش کا بھی انتظام ہے،زکوۃ وصدقات،چرم قربانی وغیرہ کی رقم جمع ہوئی ، جو حضرات بذات خود تنخواہ مدرس کو دیتے تھے انہوں نے دینا بند کردیا، اس مذکور مد سے تنخواہ دیناکیسا ہے؟مدرس ضرورت مند ہیں،کیاان کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تنخواہ زکوۃ کی مد سے دی جاسکتی ہے،ذریعہ معاش کوئی نہ ہونے کی وجہ سے بغیر رجسٹر پر دستخط کیے ہوئے رقم لیتے ہیں، کیا ان کو تنخواہ مانگنے کا مزید حق حاصل ہے؟

ھــوالـمـصـــوب:

زکوۃ وصدقات کی رقم کا تملیک کے بغیرتنخواہ میں استعمال کرنا شرعاً جائز نہیںہے۔اس طرح زکوۃ دینے والوں کی زکوۃ بھی نہ ادا ہوگی،اگر وہ ضرورت مند ہیں توان کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے زکوۃ کی رقم دی جاسکتی ہے لیکن وہ معاوضہ یا اجرت نہیں ہوگی۔

اساتذہ کی ضرورت پوری کرنے کے لئے اگرزکوۃ کی رقم سے مدددی گئی ہے تواس کے بعد اساتذہ کوتنخواہ طلب کرنے کاحق باقی ہوگا۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی