بورڈ سے ملحق مدارس میں زکوۃ سے اساتذہ کی تنخواہ

بورڈ سے ملحق مدارس میں زکوۃ سے اساتذہ کی تنخواہ
ديسمبر 14, 2022
زکوۃ سے اساتذہ کی تنخواہ
ديسمبر 14, 2022

بورڈ سے ملحق مدارس میں زکوۃ سے اساتذہ کی تنخواہ

عوامی چندہ سے مدرسہ کانظام چلانا

سوال:کئی سال سے مدرسہ چل رہا ہے، کبھی فیس لے کر اور کبھی بغیر فیس کے تعلیم دی جاتی ہے، مدرسہ کا خرچ صرف عوام کے چندہ سے پورا ہوتا ہے، ہم جو عوامی چندہ کرکے مستحقین وغیرمستحقین دونوں قسم کے بچوں کو بنا فیس تعلیم دلوارہے ہیں اس سلسلہ میں ہمارے یا بچوں کے والدین پر کوئی پابندی تو نہیں ہے،نیز مدرسہ جو مسجد کی چھت پر چلایا جارہا ہے کیوں کہ اس کی الگ سے کوئی عمارت نہیں ہے،یہ درست ہے یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-دریافت کردہ صورت میں عوامی چندہ سے مدرسین کی تنخواہ شرعاً درست ہے اور ان مدرسین سے بھی جو طلبا علم حاصل کریں گے خواہ امیروں کے بچے ہوں یا غرباء کے، خواہ معاوضہ دے رہے ہوںیا نہ دے رہے ہوں، بہرصورت جائز ہے۔ یاد رہے کہ چندہ زکوۃ اور چرم قربانی کی رقم کے علاوہ ہو، اگر تنخواہ میں زکوۃ یا چرم قربانی کی رقم دی جائے گی تو یہ جائز نہیں ہے۔

۲-مسجد کے اندر یا چھت پر دینی تعلیم دینا شرعاً درست ہے، البتہ اگر مستقل الگ نظم کرلیا جائے توزیادہ بہترہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی