سورہ ملک کی تلاوت سے عذاب قبر میں تخفیف

سورہ لقمان کی ایک آیت کی تفسیر
أكتوبر 30, 2018
’ایام معدودات‘ اور’ لیلۃ القدر‘ سے مراد؟
أكتوبر 30, 2018

سورہ ملک کی تلاوت سے عذاب قبر میں تخفیف

سوال :بعض سورتوں کی فضیلت اور خاصیتیں مذکور ہیں ،مثلا سورہ ملک کی تلاوت ہمیشہ سوتے وقت کرنے سے عذاب قبر میں تخفیف ہوگی ۔کیا ان کا حدیث سے ثبوت ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

قرآن کی سورتوں کی فضیلت اور خاصیت حدیث پاک سے ثابت ہے ،سورہ ملک کے بارے میں مشکوۃ کی ایک حدیث ہے : عن جابر أن النبی ﷺ کان لا ینام حتی یقرأ الم تنزیل وتبارک الذی بیدہ الملک رواہ احمد والترمذی والدارقطنی(1) فإذا فیہ انسان یقرأ سورۃالملک حتی ختمہا فقال النبی ﷺ ہی المانعۃ المنجیۃ ھی تنجیہ من عذاب القبر(۲) ترمذی کی ایک روایت عذاب قبر پر دال ہے (1) ِ
تحریر :محمد مستقیم ندوی

تصویب: ناصر علی ندوی