گنااورکپاس وغیرہ میں عشر

امرود کی فصل پر عشر
ديسمبر 20, 2022
باغاتی کھیتی پر زکوٰۃ
ديسمبر 20, 2022

گنااورکپاس وغیرہ میں عشر

سوال:۱-ہمارے ضلع میں گنا، کیلا،موسمی اور ایسی دوسری اشیاء ہیں جن کی کاشت ہوتی ہے اور ان کی سینچائی کنویں یا نہر کے پانی سے ہوتی ہے، مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ ان میں عشر نکالنے کی کیا صورت ہوگی؟ کیا ان کو بیچ کر اس کی قیمت سے زکوٰۃ ادا کی جائے گی، یا نفس شیٔ کو عشریانصف عشر میں دیا جائے گا؟ اور اس کی ادائیگی کی کیا صورت ہوگی؟

۲-کپاس (روئی) میں عشر ہے یا نہیں؟اگر ہے تو کیا صورت ہوگی؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-صورت مسئولہ میں اگر عشری زمین ہے تو عشر یا نصف عشر پیداوار کا واجب ہے اوراس کے بدلہ قیمت بھی دے سکتے ہیں۔(۲)

۲-روئی میں بھی عشر ہے۔(۳)

تحریر:ساجد علی              تصویب:ناصر علی

نوٹ:اگربارش کے پانی سے کپاس،گنا وغیرہ تیارہوتاہوتوعشرہے یعنی پیداوارکادسواں حصہ، اور اگرسینچائی کرنی پڑتی ہوتونصف عشر یعنی بیسواں حصہ لازم ہوگا۔