کیابیت المال میں جمع ہونے والی فطرہ کی رقم فوراخرچ کرنا چاہیے؟

صدقہ فطراورقربانی کی رقم سے مدرسہ کی تعمیر
ديسمبر 19, 2022
نماز سے قبل فطرہ کی ادائیگی
ديسمبر 19, 2022

کیابیت المال میں جمع ہونے والی فطرہ کی رقم فوراخرچ کرنا چاہیے؟

سوال:۱-فطرہ کا اناج اور نقد رقم عید کے ایک روز قبل ہی بیت المال فنڈ میںآجاتی ہے، اس لئے پچھلے سالوں کے اندازے کے مطابق کتنی رقم فطرے میں آئے گی اتنی رقم رمضان کے پہلے عشرے میں مستحقین میں تقسیم کردی جاتی ہے، اس بارے میں کیا مسئلہ ہے؟

۲-زکوۃ کے بارے میں کچھ لوگوںکی رائے ہے کہ اس کی رقم آتے ہی فوراً تقسیم کردی جائے جبکہ جماعت کل رقم کا چوتھائی حصہ ایمرجنسی کیلئے جمع رکھتی ہے، اس لئے فوری تقسیم سے پیشہ ور گداگروں کی بھیڑ لگ جائے گی اور اصل مستحقین رہ جائیں گے؟

ھــوالـمـصـــوب:

۱-ایساکرنادرست نہیں ہے۔

۲-جماعت کا طریقہ کار مناسب ہے، ایمرجنسی وغیرہ کے لئے رقم روک لینا درست ہے۔ (۱)

تحریر:محمد ظہورندوی