حضرت عمر ؓ کے صاحبزادے پر حد زنا کی تحقیق

حضرت عمر ؓ سے متعلق ایک سوال
أكتوبر 30, 2018
حضرت امیر معاویہ ؓ سے متعلق چند سوالات
أكتوبر 30, 2018

حضرت عمر ؓ کے صاحبزادے پر حد زنا کی تحقیق

سوال :حضرت عمر ؓ کے سلسلہ میں ایک واقعہ بار بار سننے میں آیا کہ انہوں نے اپنے بیٹے ابوشحمہ نامی کو حد زنا میں سودرہ لگائے تھے ،نوے تو ان کے جسم پر اور دس ان کی قبر پر ،ابو شحمہ کا اصل نام کیا تھا ،نیز یہ واقعہ کیسا ہے ؟ ِ

ھوالمصوب:

حضرت عمر ؓ کے بیٹے ابوشحمہ نامی تھے ،ابو شحمہ ان کی کنیت تھی ،ان کا نام عبدالرحمن الاوسط تھا ،ان کی والدہ کا نا م لہیۃ تھا(1)حد زنا پر کوڑے لگانے کا واقعہ غیر مستند ہے ،ہاں شرب خمر کے واقعہ کو تمام مؤرخین نے ان کے تذکرہ میں بیان کیا ہے ،جو ان سے مصر کے قیام کے دوران شراب خوری کا واقعہ سرزد ہوا جس پر خود انہوں نے اپنے کو حد شرب کیے لئے پیش کیا ،مصر کے گورنر حضرت عمر وبن العاص نے ان کے اصرار پر اپنے مکان کے صحن میں ان پر حد لگائی (۲)اس کی اطلاع مدینہ میں حـضرت عمر ؓکو ہوئی ،انہوں نے عمروبن العاص کے گھر کے صحن میں عبد الرحمن پر کوڑے لگانے کو نرمی پر محمول کیا ،اور ان کو سرزنش کے لئے ایک خط بھیجا ،جس میں عبد الرحمن کو فی الفور مدینہ طلب کیا ،اور ان کو تادیباً مزید کوڑے لگائے ۔ اس حد کے جاری ہونے کے بعد وہ باحیات رہے ،اور ان کی طبیعت خراب ہوگئی،پھر ایک ماہ کے بعد ان کا انتقال ہوگیا(1) اس سے بھی ظاہر ہوگیا کہ وفات کے بعد کوڑے لگانے کی روایت موضوع ہے : إنہ مات تحت السیاط وہو غلط(۲) حد شرب کو حد زنا پر محمول کرنے کی وجہ سے ابن قتیبہ الدنیوری کا یہ مبہم قول ہے: واما ابوشحمہ عبدالرحمن بن عمر بن الخطاب فضربہ عمر الحد فی الشراب وفی أمر آخر فمات ولا عقب لہ(۳) ’’امر آخر‘‘ کو لوگوں نے زنا پر محمول کرلیا ۔ تحریر: ساجد علی

تصویب :ناصر علی ندوی