اوابین کی رکعات

اشراق کے ساتھ چاشت کی نماز
نوفمبر 4, 2018
نوافل کی جماعت
نوفمبر 4, 2018

اوابین کی رکعات

سوال:نماز اوابین کی کتنی رکعت مسنون ہیں؟نماز اوابین بعد نماز مغرب سنت کے بعد پڑھنا چاہئے یا سنت اور نفل کے بعد پڑھنا چاہئے؟

ھــوالــمـصــوب:

مغرب کی فرض نماز کے بعد جو نمازیں سنن ونوافل کی نیت سے پڑھی جائیں گی وہ اوابین کہلائیں گی۔ فتح القدیر میں ہے:

واعلم أنہ ندب الیٰ ست بعد المغرب لما روی عن ابن عمرؓ أنہ ﷺ قال: من صلی بعدالمغرب ست رکعات کتب من الأوابین وتلا قولہ تعالیٰ:إنہ کان للأوابین غفوراً(۲)

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی