اشراق کاثبوت

نکاح کے بعد شکرانہ کی نماز
نوفمبر 4, 2018
کیا اشراق کی نماز بدعت ہے؟
نوفمبر 4, 2018

اشراق کاثبوت

سوال:۱-اشراق کے کیا معنی ہیں؟

۲-صلاۃ الضحیٰ کا کیا معنی ہے؟

۳-کیا مغرب کی نماز کے بعد دورکعت ثابت ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

اشراق، صلاۃ الضحیٰ اور بعد نماز مغرب کی دورکعتیں اور چار رکعتیں یہ سب صحیح روایتوں سے ثابت ہیں۔مسلم اور ترمذی شریف میں صراحت موجود ہے(۱)

اشعۃ اللمعات میں ابن عراقی سے نقل کیاگیاہے کہ صلاۃ الضحیٰ سے متعلق مشہورروایات کثرت سے ہیں،اورمحمدبن جریرطبری کے حوالہ سے نقل ہے کہ اس باب کی روایات کی تعدادتواترمعنوی کی حد تک پہنچ جاتی ہے(۱)

حافظ ابن حجر نے فتح الباری میں نقل کیا ہے کہ یہ روایت بیس صحابہ سے منقول ہے(۲)اس سلسلہ میں پوری تفصیلات اعلاء السنن (۳) میں موجود ہے۔

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب: ناصر علی ندوی