ناپاکی کی حالت میں طوافِ زیارت

دینی کتابیں ساتھ لے جانا اور پڑھنا
نوفمبر 1, 2018
ناپاکی کی حالت میں مسجد سے گزرنا
نوفمبر 1, 2018

ناپاکی کی حالت میں طوافِ زیارت

سوال:ایک حج کرنے والی عورت بارہ ذی الحجہ تک حیض سے پاک نہیں ہوتی اور ۱۳ذی الحجہ کو وہ قانونی مجبوری سے سفر کرے گی، ایسی صورت میں اگر وہ حیض کی حالت میں طواف زیارت کرے اور ایک اونٹ کا دم دے دے تو کیا اس کا طواف زیارت صحیح ہوجائے گا؟ یا پھر ایسی صورت میں اس کو کیا کرنا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ صورت میں حج پورا ہوجائے گا، اور احرام سے بھی پوری طرح حلال ہوجائے گی۔

عمدۃ القاری میں ہے:

أن الحائض لاتطوف بالبیت فان ھجمت وطافت وھی حائض ففیہ تفصیل وإن کانت حائضاً وکان الطواف طواف القدوم فعلیھا شاۃ وإن کان طواف الرکن فعلیھا بدنۃ(۱)

تحریر:محمد مستقیم ندوی               تصویب: ناصر علی ندوی