عادت سے پہلے خون بند ہونے پر نماز

ممتدۃ الطہرکا حکم
نوفمبر 1, 2018
ناپاکی کے درمیان استمتاع کی اجازت
نوفمبر 1, 2018

عادت سے پہلے خون بند ہونے پر نماز

سوال:میں ایک معتادہ عورت ہوں لیکن کبھی کبھی اس کے برخلاف بھی ہوتا ہے۔ ابھی تک تو میں خلاف عادت ایام میں اپنی عادت والی مدت کوانتظار کرکے نماز شروع کرتی تھی لیکن اس مرتبہ ایک بڑی بی نے جو بہشتی زیور پڑھتی ہیں منع فرمایا اور کہا حیض بند ہوتے ہی خلاف عادت دنوں میں نماز شروع کردو، میں کیا کروں اور جو نمازیں چھوٹی ہیں کیا ان کی قضاء کروں ؟

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ شکل میں اگر معتادہ عورت کو بعض مرتبہ عادت سے کم حیض آتا ہے وہ حیض بند ہونے کے بعد نماز وغیرہ پڑھے گی(۱) دوسری عبادت اگر کئی مرتبہ تسلسل کے ساتھ عادت کے خلاف حیض آیا ہے تو یہ باتفاق تبدیلی عادت ہے اوراسی پر عمل کیا جائے گا۔ سابق ایام میں جو نمازیں چھوٹی ہیں ان کی قضاء کرناپڑے گا۔

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی