روح کا ٹھکا نہ

عرش اٹھا نے کا مطلب
أكتوبر 23, 2018
کون سا کلمہ افضل ہے ؟
أكتوبر 23, 2018

روح کا ٹھکا نہ

سوال :1-مرنے کے بعد مومنین اور کفار کی روحیں کہاں رہتی ہیں؟ ۲-میت کی روح گھر میں یا قبر کے پاس آتی جاتی رہتی ہے ؟ ۳-صبح کا ستارہ میں ہے کہ تین دن بعد روح کہتی ہے کہ یا رب !مجھے حکم دے کہ میں جا کر اپنے بدن کو دیکھ لوں ،حکم کے بعد وہ قبر کے پاس آتی ہے اور دیکھ کر چلی جا تی ہے ،اسی طرح پانچویں دن اور ساتویں دن بھی کرتی ہے، حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ مومن جب مرجاتا ہے تو ایک ماہ تک اس کی روح گھر کے پاس پھرا کرتی ہے ،بعد مہینہ ایک سال تک قبر کے ارد گرد پھرا کرتی ہے ،تب اس کو روحوں کے پاس بھیج دیا جا تا ہے۔کیا یہ صحیح ہے؟ ِ

ھوالمصوب:

1-مومنین کی روح علیےن میں اور کفار کی روح سجین میں رہتی ہیں(۳) ۲-روحیں آتی جاتی نہیں ۔ ۳-صبح کا ستارہ معتبر کتاب نہیں ہے، اس لئے اس پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ٍٍتحریر: محمد طارق ندوی

تصویب: ناصر علی ندوی