نماز جنازہ سے متعلق ایک سوال

رسول کے منکر کا جنازہ
نوفمبر 11, 2018
بے نمازی کی نماز جنازہ
نوفمبر 11, 2018

نماز جنازہ سے متعلق ایک سوال

سوال:افضل حسین دعویٰ کرتے ہیں کہ میں مسلمان ہوں لیکن کلمہ نہیں پڑھا ہے ایک مسلم عورت سے شادی کرلی، نکاح پڑھانے والابھی نہیں تھا ، بغیر نکاح لڑکی سے تعلق ہوگیا ایک ہندو نے ہندوانہ اعتبار سے شادی کے رسومات ادا کردئے ، ایک لڑکا پیدا ہوا ایک سال کا تھا اس کا انتقال ہوگیا اب لڑکے کی نماز جنازہ ہو یا نہ ہو؟ افضل مسلمان ہونا کلمہ پڑھنا چاہتے ہیں اور تادم حیات مسلمان بن کر رہنا چاہتے ہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

نکاح درست نہیں ہوا،اس لئے لڑکاغیرثابت النسب ہوگااورچونکہ وہ حالت کفرمیں پیداہواہے اس لئے اس کی نمازجنازہ نہیں پڑھی جائے گی(۱)افضل پہلے اسلام قبول کرے اور پھردوبارہ نکاح کرے ،پہلا نکاح نہیں ہوا۔

تحریر: محمد ظہور ندوی