مراہق لڑکی کووالدیابھائی غسل دے سکتے ہیں؟

بیوی شوہر کو غسل دے سکتی ہے ؟
نوفمبر 11, 2018
غسل ،جنازہ ،اور تدفین سے متعلق چند مسائل
نوفمبر 11, 2018

 مراہق لڑکی کووالدیابھائی غسل دے سکتے ہیں؟

سوال:۱-حامد کی گیارہ سالہ بہن انتقال کرگئی تو والد محترم یا بڑے بھائی غسل دے سکتے ہیں یا نہیں؟

۲-نماز جنازہ میں تکبیریں کہتے وقت امام ومأموم کا ہاتھ اٹھانا کیساہے اور اگر ہاتھ اٹھانا ثابت ہے تو کس امام کے نزدیک؟

۳-اگر کسی امام نے نماز جنازہ پڑھاتے وقت بجائے چارکے پانچ تکبیریں کہہ دیں تو نماز جنازہ ہوگی یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-والد یا بڑے بھائی غسل نہیں دے سکتے ہیں ، عورت غسل دے گی(۱)

۲-تکبیراولیٰ کے علاوہ ہاتھ نہیں اٹھائیں گے، نہ امام نہ مقتدی(۲)

۳-نماز جنازہ ہوجائے گی(۳)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی