غسل ،جنازہ ،اور تدفین سے متعلق چند مسائل

 مراہق لڑکی کووالدیابھائی غسل دے سکتے ہیں؟
نوفمبر 11, 2018
غسل میں بیری کا پتہ استعمال کرنا
نوفمبر 11, 2018

غسل ،جنازہ ،اور تدفین سے متعلق چند مسائل

سوال:۱-نماز جنازہ مصلیٰ کے قریب یا مسجد کے برآمدہ میں جنازہ رکھ کر پڑھنا درست ہے؟

۲-خودکشی کرنے والی کی نماز جنازہ پڑھی جائے یا نہیں، امام مسجد نہ پڑھے تو

(۱) وکذلک الصبیۃ التی لاتشتھی إذا ماتت لابأس أن یغسلھا الرجال لأن حکم العورۃ غیرثابت فی حق الصغیر والصغیرۃ۔بدائع الصنائع،ج۲،ص:۳۶

(۲) ولایرفع یدیہ إلا فی التکبیرۃ الأولیٰ۔بدائع الصنائع،ج۲،ص:۵۳

(۳) قولہ ’’فلوکبر الامام خمساً لم یتبع‘‘ لأنہ منسوخ ولامتابعۃ فیہ ولم یبین ماذا یصنع، وعن أبی حنیفۃ روایتان: فی روایۃ یسلم للحال ولاینتظر تحقیقاً للمخالفۃ وفی روایۃ یمکث حتی یسلم معہ إذا سلم لیکون متابعاً فیما تجب فیہ المتابعۃ وبہ یفتی۔ البحرالرائق، ج۲،ص:۳۲۳

کیا حکم ہے؟

۳-لوگ قبر بغلی یا صندوقچی نما نہیں بناتے بلکہ میت کو قبر میں رکھ کر مٹی لاد دیتے ہیں ایسے دفنانا کیسا ہے؟

۴-غسل گھر کے آنگن میں دیتے ہیں کپڑا اتنا باریک ہوتا ہے کہ سب لوگوں کو اعضاء نظر آتے ہیں کیا اس طرح غسل دینا درست ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-جنازہ کو مسجد کے اندر یا برآمدہ میں رکھ کر نماز جنازہ ادا کرنا مکروہ ہے:

تکرہ الصلٰوۃ علی الجنازۃ فی المسجد عندنا(۱)

اور خلاصۃ الفتاویٰ میں ہے:

صلٰوۃ الجنازۃ فی المسجد الذی یقام فیہ الجماعۃ مکروھۃ (۲)

۲-خودکشی کرنے والی کی نماز جنازہ پڑھی جائے گی۔ درمختار میں صراحت ہے:

من قتل نفسہ ولوعمداً یغسل ویصلی علیہ بہ یفتی وان کان أعظم وزراً من قاتل غیرہ (۳)

اگر امام مسجد نے نماز جنازہ نہ پڑھی بلکہ رشتہ داروں نے پڑھی تب بھی نماز جنازہ درست ہے ۔

۳-اس طرح مردوں کو دفن کرنا جائز نہیں ہے، یہ مردوں کے ساتھ بے حرمتی ہے۔

۴-غسل دیتے وقت پردہ ضروری ہے، بے پردہ مردوں کو غسل دینا جائز نہیں ہے(۴)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی