غائبانہ نماز جنازہ

غائبانہ نماز جنازہ
نوفمبر 11, 2018
رسول کے منکر کا جنازہ
نوفمبر 11, 2018

غائبانہ نماز جنازہ

سوال:کیا ایک مسلمان دوسرے مسلمان کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھ سکتا ہے؟ کیا اﷲ کے رسول نبی کریمﷺ نے کسی کی نماز جنازہ غائبانہ پڑھی ہے؟

(۱) ولاتصح علی غائب ومحمول علی نحو دابۃ وموضوع خلفہ…… وصلاۃ النبیﷺعلی النجاشی لغویۃ أو خصوصیۃ۔درمختارمع الرد،ج۳،ص:۱۰۵

(۲)اعلاء السنن ج۸،ص:۲۸۵        (۳)المجموع شرح المہذب ج۵،ص:۱۵۰

(۴)الہدایۃ مع الفتح،ج۲،ص:۱۲۳

ھــوالــمـصــوب:

ائمہ احناف کے نزدیک غائبانہ نماز جنازہ پڑھنا درست نہیں ہے، حضور ﷺ نے حضرت نجاشی اور معاویہ بن معاویہ قرنی کی نماز جنازہ بنا برخصوصیت ادا فرمائی تھی۔ یہ عمل حضورؐ کے ساتھ خاص تھا(۱) اس تخصیصی عمل پر کسی دوسرے کا قیاس کرنا درست نہ ہوگا، احناف اس کی یہ بھی توجیہ کرتے ہیں کہ بعد مکان آپ کے لئے ﷲ نے ختم کردیا تھا۔ آپ کے روبرو جنازہ تھا جس کی نماز آپؐ پڑھا رہے تھے(۲)

تحریر:محمد مستقیم ندوی               تصویب: ناصر علی ندوی