تدفین کے بعد فاتحہ وقرآن خوانی

قرآن خوانی، تیجہ، چالیسواں
نوفمبر 11, 2018
قبرستان میں قرآن پڑھنا اور دعاکرنا
نوفمبر 11, 2018

تدفین کے بعد فاتحہ وقرآن خوانی

سوال:۱-مردے کو دفن کرنے کے بعد قبر پر فاتحہ پڑھنا اور کل یاپرسوں قرآن خوانی کا اعلان کرنا ،قرآن خوانی کے بعد کھانا کھلانا، شیرینی بانٹنا وغیرہ کیسا ہے؟

۲-بزرگوں، بھائیوں، والدین، اعزہ واقرباء کیلئے بزرگان دین تلقین کرتے ہیں کہ ایصال ثواب، دعاء مغفرت، قبر کے عذاب سے نجات کی دعائیں کرتے رہا کرو، شرعی حکم کیا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-باقاعدہ اعلان کرکے دن کی تعیین کے ساتھ قرآن خوانی کرنا اور پھر اس میں شیرینی وغیرہ کا انتظام کرنااز روئے شرع درست نہ ہوگا(۱) نیز دوجا اور تیجا بھی بدعت ہے ان رسوم سے کلی طور پر اجتناب کرنا ہوگا۔

۲-اعزہ اور اقارب کیلئے ایصال ثواب کرتے رہنا اور مرحومین کیلئے دعا مغفرت کرتے رہیں اور ان کیلئے عذاب قبر اور جنت میں داخل ہونے کی دعائیں کرتے رہنا شرعاً درست ہے اس میں کوئی قباحت نہیں ہے، یہ اعمال پسندیدہ ہیں(۲)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی