بیوی کے جنازہ کو کندھا دینا

بیوی کے جنازہ کو کندھا دینا
نوفمبر 11, 2018
نماز جنازہ کے بارے میں وصیت کی حیثیت؟
نوفمبر 11, 2018

بیوی کے جنازہ کو کندھا دینا

سوال:ہمارے محلہ میں زید کی بیوی صابرہ خاتون کا انتقال ہوگیا، غسل کے بعد جب جنازہ تابوت میں رکھ کر لے جایاجانے لگا تو میں نے زید سے کہا کہ تابوت کو ہاتھ لگاؤ تو لوگوں نے کہا کہ صابرہ خاتون زید پر حرام ہوگئی ہے اس لئے اس کو ہاتھ نہیں لگاسکتا لیکن میں بضد رہا اور اس کو بدعت کہہ کر پھر زید سے اٹھانے کے لئے کہا تو زید نے اٹھایا۔ لیکن لوگوں نے مجھے خود بدعتی کہنا شروع کردیا اورکہا زید صابرہ کو قبرمیں اتارنے کے لئے اترسکتا ہے یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

زید تابوت کو چھوبھی سکتا ہے اور تابوت قبر میں اتاربھی سکتا ہے لیکن اولیٰ یہ ہے کہ ذی رحم محرم اتاریں، اجنبی بھی اتارسکتے ہیں ، البتہ شوہر تابوت سے الگ نکال کر قبر میں نہیں اتارسکتا ہے:

ذوالرحم المحرم أولیٰ بإدخال المرأۃ من غیرھم کذا فی الجوھرۃ النیرۃ، وکذا ذوالرحم غیرالمحرم اولیٰ من الاجنبی، فان لم یکن فلا بأس للأجانب وضعھا، کذا فی البحرالرائق(۱)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی ندوی