سوال:ہم لوگ اپنے گاؤں امیاں سے ایک کلومیٹر دور پورے شیوہ میں جمعہ کی نماز ادا کرتے تھے ، آپسی لڑائی جھگڑے کے باعث اپنے گاؤں میں جمعہ ادا کرنے لگے، مسلمانوں کے بیس گھرہیں، حکیم عبدالمجید صاحب نے کہا کہ جمعہ نہ توڑا جائے وغیرہ وغیرہ ۔ اس سلسلہ میں شرعاً کیا حکم ہے، جمعہ قائم ہوئے تقریباً چار پانچ سال ہوگئے۔
ھــوالــمـصــوب:
جبکہ امیاں میں جمعہ قائم ہوئے کافی عرصہ گزرچکا ہے تو اہل امیاں کو وہیں جمعہ کی نماز ادا کرتے رہنا چاہئے۔
تحریر: محمدطارق ندوی تصویب:ناصر علی ندوی