مغرب کی جماعت کچھ تاخیرسے کرنا

امام اونچائی پرکھڑے ہوں
نوفمبر 3, 2018
حنفی امام کے پیچھے شافعی کی نماز
نوفمبر 3, 2018

مغرب کی جماعت کچھ تاخیرسے کرنا

سوال:ہم چند مسلمان ہیں جوکہ ایک ہی مارکیٹ میں مختلف قسم کا کاروبار کرتے ہیں اور ایک دکان میں دوتین مسلمان بھی ہوتے ہیں اور سب الحمد ﷲ باجماعت نماز پڑھتے ہیں، فجر ظہر عصر عشاء میں تو پریشانی نہیں ہوتی، کیوں کہ کوئی ایک مسجد میں اول وقت نماز پڑھ کر آتا ہے، پھر دوسرا شخص دوسری مسجد میں تھوڑی تاخیر سے نماز باجماعت ادا کرآتاہے، لیکن مغرب میں تھوڑی پریشانی ہوتی ہے، کیوں کہ مسجد میں حسب معمول اذان کے متصلاً بعد نماز کھڑی ہوتی ہے، تمام دکان کے کارکنان بیک وقت دکان چھوڑکر یا بند کرکے جائیں یہ ایک مشکل کام ہوتا ہے، اس لئے ہم کو دریافت یہ کرنا ہے کہ کیا ہم دس پندرہ لوگ مارکیٹ کی ایک مسجد میں مغرب کی نماز اذان کے دس یا پندرہ منٹ بعد ادا کرلیں جیسا کہ رمضان میں مغرب کی نماز عموماً پندرہ منٹ بعد ہوتی ہے، کیا اس کی گنجائش شریعت مطہرہ میں ہے، ایسا کرنے سے بہت سے لوگ باجماعت نماز کا ثواب حاصل کرلیں گے؟

ھــوالــمـصــوب:

اس طرح تاخیر کرنا درست نہ ہوگا، کاروبار کو اصل اور مسجد کو تابع نہیں بنایا جاسکتا ہے۔

تحریر: محمد ظہور ندوی