حنفی امام کے پیچھے شافعی کی نماز

مغرب کی جماعت کچھ تاخیرسے کرنا
نوفمبر 3, 2018
حنفی امام کے پیچھے شافعی کی نماز
نوفمبر 3, 2018

حنفی امام کے پیچھے شافعی کی نماز

سوال:زید ایک ایسے علاقہ میں نوکری کرتا ہے جہاں کی اکثریت شافعی مسلک سے تعلق رکھتی ہے لیکن زید حنفی مسلک سے تعلق رکھتا ہے۔ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ محلہ کے مسجد کے امام صاحب کسی ضرورت سے باہر چلے جاتے ہیں تو لوگ زید ہی کو امامت کے لئے آگے بڑھاتے ہیں چونکہ زید حافظ قرآن بھی ہے۔

اس سلسلہ میں مسئلہ یہ دریافت کرنا ہے کہ زید جب امامت کرے تو وہ مسلک حنفی کے اعتبار سے امامت کرے یا شافعی مصلیان کا لحاظ کرتے ہوئے شافعی مسلک کے اعتبار سے اور خاص طور سے فجر وعصر میں زید کس طرح امامت کرے؟

ھـو المـصـوب

زید مسلک حنفی کے مطابق امامت کرے گا(۱)

تحریر: محمد ظہور ندوی