مسجد سے متصل ہال میں نماز پڑھنا

مکتب میں جماعت قائم کرنا
نوفمبر 2, 2018
گھر والوں کے ساتھ جماعت
نوفمبر 2, 2018

مسجد سے متصل ہال میں نماز پڑھنا

سوال:مسجد کے بغل میں ایک ہال ہے جہاں لوگ آرام بھی کرتے ہیں، مسجد اور ہال کے درمیان دو دروازے ہیں ایک دروازہ جس کی دہلیز ایک بالشت اونچی ہوگی، پہلی صف سے متصل ہے، اس اتصال کی بنیاد پر ہال میں ایک صف ہوتی ہے تو کیا ہال میں مندرجہ بالا صورت میں نماز درست ہے؟ اورکیا انہیں پہلی صف کاثواب مل جائے گا؟

ھــوالــمـصــوب:

مذکورہ صورت کے مطابق نماز پڑھنے والوں کی نماز درست ہوگی اور انہیں پہلی صف کا ثواب ملے گا(۱)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی