مدرسہ میں طالبات کی جماعت

جس مسجدمیں عورتوں کاانتظام ہو
نوفمبر 3, 2018
مدرسہ میں طالبات کی جماعت
نوفمبر 3, 2018

مدرسہ میں طالبات کی جماعت

سوال:بنات کے مدرسہ میں طالبات جماعت کے ساتھ نماز پڑھتی ہیں اور اس میں مرد شریک نہیں ہوتے ہیں اور امامت بھی عورت کرتی ہے تو ایسا کرنا کیسا ہے؟ کیا ضرورت کے تحت ایسا کرسکتے ہیں کہ اگر جماعت کے ساتھ طالبات کی نماز نہ کی جائے تو نماز میں کوتاہی کرنے کا امکان ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

عورتوں کی جماعت جبکہ عورت امام ہو مکروہ تحریمی ہے(۱)جماعت کرنے سے پابندی نہیں ہوگی پابندی کے لئے عورت کو نگراں بنانا ہوگا خواہ جماعت ہو یا تنہا نماز ہو،جماعت ضرورت پابندی کے تحت نہیں آتی ہے۔

تحریر:محمد ظہورندوی