بچے کہاں کھڑے ہوں؟

بچے کہاں کھڑے ہوں؟
نوفمبر 3, 2018
باشعور بچہ کہاں کھڑا ہو ؟
نوفمبر 3, 2018

بچے کہاں کھڑے ہوں؟

سوال:یہاں پر اکثر مسجدوں میں بچوں کو جو کہ باشعور بھی ہوتے ہیں اور اسی مسجد کے مدرسہ میں زیرتعلیم بھی ہوتے ہیں، ان کی صف الگ بنائی جاتی ہے۔ کیا یہ درست ہے جبکہ پہلی صف نامکمل رہتی ہے۔ میں نے ایک حدیث میں پڑھا ہے کہ بچوں کو دائیں بائیں رکھو۔ پھر اس طرح سے کیوں کیا جاتا ہے؟ ساتھ ساتھ بچہ جو کہ سات آٹھ سال کا ہوتا ہے کسی بڑے کے بازو میں کھڑا رہتا ہے اور نماز میں امام کے ساتھ مشغول رہتا ہے، اس وقت کوئی دوسرا بڑا نمازی آتا ہے تو بچہ کو صف سے ہٹاکر اس کی جگہ کھڑا ہوجاتا ہے۔ کیا اس طرح سے کرنا قرآن وحدیث کی روشنی میں صحیح ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

بچوں کی صف الگ پیچھے بنانا چاہئے،جیسا کہ ابومالک اشعریؓ کی روایت میں ہے:

أن النبی صلی فأقام الرجال یلونہ وأقام الصبیان خلف ذلک وأقام النساء خلف ذلک(۱)

البتہ اگر باشعور بچے اکّا دکّا ہوں تو صف کے دائیں بائیں بھی کھڑا ہوسکتا ہے اور مردوں کے درمیان بھی کھڑا ہوسکتا ہے:

فلو واحداً دخل الصف(۲)

اس صورت میں ان کو ہٹانے کی ضرورت نہیں۔ ہاں اگر بچے بالکل چھوٹے ہوں اور نماز میں خلل ہوسکتا ہو تو مردوں کے درمیان نہ کھڑا کریں اور پھر ان کو ہٹاسکتے ہیں۔

تحریر:محمد علی ندوی                  تصویب:محمدظہورندوی