بارش کی وجہ سے جمعہ کی دوجماعتیں

سوال:ایک مسجد میں وقفہ کے ساتھ جمعہ کی دوجماعتیں ہوسکتی ہیں یا نہیں؟
نوفمبر 3, 2018
دوسری جماعت کی ایک صورت
نوفمبر 3, 2018

بارش کی وجہ سے جمعہ کی دوجماعتیں

سوال:ہمارے محلہ کی مسجد میں جمعہ کی نماز ہوتی ہے، جس وقت یہ مسجد تعمیر ہوئی تھی اس وقت کافی تھی، لیکن اب آبادی میں اضافہ ہوجانے اور پاس پڑوس سے لوگوں کے جمعہ کی نمازمیں شرکت کے لئے آنے کی وجہ سے تعداد دوگنی سے زیادہ ہوجاتی ہے ۔ اردگرد کی مساجد کا بھی یہی حال ہے۔ عام دنوں میں تو پارک اور راستوں پر نمازی نماز ادا کرلیتے ہیں لیکن بارش کے موسم میں بہت زحمت ہوتی ہے، بیشتر حضرات بھیگ جاتے ہیں۔ کیا ایسی صورت حال میں رفع زحمت کے لئے تھوڑے وقفہ کے ساتھ دومرتبہ جمعہ کی نماز باجماعت اداکی جاسکتی ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

تکرار جماعت نماز جمعہ مشروع نہیں ہے، کیوں کہ اگر تکرار جماعت نماز جمعہ ہوتی تویہ حکم نہ ہوتا کہ جس کی نماز جمعہ چھوٹ جائے وہ ظہر کی نماز ادا کرے(۱) اور اس میں کوئی فرق نہیں ہے کہ ایک آدمی کی چھوٹے یا کسی مجمع کی چھوٹے بلکہ یہ حکم سب کے لئے ہے۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب:ناصر علی ندوی