امام سے مخالفت کی بناء پردوسری جماعت قائم کرنا

امام سے مخالفت کی بناء پردوسری جماعت قائم کرنا
نوفمبر 2, 2018
امام سے مخالفت کی بناء پردوسری جماعت قائم کرن
نوفمبر 3, 2018

امام سے مخالفت کی بناء پردوسری جماعت قائم کرنا

سوال:ایک محلہ میں دیوبندی مسجد ہے اور اس میں ان کی اکثریت بھی زیادہ ہے لیکن بعض بدعتی افراد چاہتے ہیں کہ اپنے امام کو لاکر اس کے پیچھے نماز ادا کریں اور جو اس مسجد کے سابقہ امام ہیں اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے ہیں اور بعض وقت جماعت ہوجاتی ہے تو وہ لوگ بعد میں آکر دوسری جماعت کرتے ہیں یا جماعت کے درمیان منفرداً نماز پڑھ کر چلے جاتے ہیں تو مذکورہ صورت میں نماز جائز ہوگی یا نہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

دریافت کردہ صورت میں نماز ہوجائے گی،البتہ دوسری جماعت درست نہیں ہے(۱) امامت کے شرائط پائے جانے کے باوجود امام صاحب کے پیچھے جان بوجھ کر نماز نہیں پڑھتے ہیں وہ گنہگار ہوں گے۔ آپسی نزاع سے بچتے ہوئے حکمت عملی سے اس طرح کے مسائل حل کرلیے جائیں، بہت سی باتیں عوام اپنی جہالت اور ضد میں کرتے ہیں ان کو حکمت عملی سے سمجھابجھا کر باز رکھا جائے۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب:ناصر علی ندوی