امام سے مخالفت کی بناء پردوسری جماعت قائم کرنا

دوسری جماعت کاحکم
نوفمبر 2, 2018
امام سے مخالفت کی بناء پردوسری جماعت قائم کرنا
نوفمبر 2, 2018

امام سے مخالفت کی بناء پردوسری جماعت قائم کرنا

سوال:۱-جماعت کی نماز سے علیحدہ ہوکر ۴آدمی الگ جماعت بناکر نماز ادا کریں تو کیا ان کی نمازہوجائے گی، شریعت کی اصطلاح میں ان کو کیا کہیں گے؟

۲-جماعت کی نماز کے عین موقع پر جو اٹھ کر گھر چلاجائے اور گھر پر نماز ادا کرے، امام کے ذاتی اختلافات کی بنا پر ، شریعت میں اس کو کیا کہیں گے؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-الگ جماعت کرنے والوں سے وجہ دریافت کی جائے،وجہ معلوم ہونے پر جواب دیا جاسکتا ہے۔

۲-امام سے ذاتی اختلاف کی بنا پر ترک جماعت کرنا درست نہیں ہے، ایسا شخص سخت گنہہ گار ہوگا(۱)

تحریر: محمد ظہور ندوی