گھر پرتراویح کی جماعت

گھر پرتراویح کی جماعت
نوفمبر 5, 2018
پورے رمضان ایک قرآن سننا ؟
نوفمبر 5, 2018

گھر پرتراویح کی جماعت

سوال:۱-تراویح کی نماز باجماعت اپنے گھر پر پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں؟

(۱) وقول الجمہور علی ما فی الکافی أن اقامتھا بالجماعۃ سنۃ علی الکفایۃ حتی لوترک أھل المسجد کلھم الجماعۃ فقدأساؤا وأثموا وإن أقیمت التراویح بالجماعۃ فی المسجد وتختلف عنھا أفراد الناس وصلی فی بیتہ لم یکن مسیئاً۔ البحرالرائق،ج۲،ص:۱۲۰

اگر کوئی شخص ایسا کررہا ہو تو ازروئے شرع اس کی کیا سزاہے، جو لوگ اس کو نفس پرستی میں مبتلا بتارہے ہیں ان کی کیاسزا ہے؟

۲-تراویح کی نماز کیا ہے، فرض ؍واجب ؍سنت مؤکدہ جو بھی ہو اس کو حدیث کی روشنی میں واضح فرمائیں۔

ھــوالــمـصــوب:

۱- تراویح کی نماز باجماعت گھر پر ادا کرنے سے نماز ہوجائے گی، البتہ مسجد میں نماز ادا کرنے کا ثواب نہیں ملے گا(۱) گھرپر تراویح پڑھنا نفس پرستی میں داخل نہیں ہے۔

۲-تراویح کی نماز سنت مؤکدہ ہے۔

نوٹ:مسجد میں تراویح کی جماعت سنت کفایہ ہے۔ناصرعلی

تحریر:ساجد علی      تصویب: ناصر علی ندوی