پانچ پارے کی تراویح

پانچ پارے کی تراویح
نوفمبر 10, 2018
چند دنوں میں تراویح ختم کرنا
نوفمبر 10, 2018

پانچ پارے کی تراویح

سوال:پانچ پارے تراویح کی شرعی حیثیت کیا ہے، جبکہ کچھ لوگ کہتے ہیں، ایسا کرنا درست نہیں ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

صورت مسؤلہ میں قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھنا افضل ہے، قرآن کریم میں ہے:

ورتل القرآن ترتیلا(۱)

جہاں تک پانچ پاروں کا تعلق ہے تو اس میں ’ورتل القرآن ترتیلا ‘(۲)کا پہلو چھوٹ جاتاہے اوربعد میں لوگ تراویح پڑھنا بھی چھوڑدیتے ہیں، لہذا بہتر وافضل تو یہی ہے کہ سوا یا ڈیڑھ پارہ ہی پڑھاجائے، لیکن پانچ پارہ پڑھنا بھی جائز ہے، خواہ کم پڑھا جائے یا زیادہ اس طرح پڑھنا جائز نہیں ہے کہ تلفظ ہی ادا نہ ہوں۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی