پانچ پارے کی تراویح

پانچ پارے کی تراویح
نوفمبر 10, 2018
پانچ پارے کی تراویح
نوفمبر 10, 2018

پانچ پارے کی تراویح

سوال:۱-سائل کہتا ہے کہ ایک ڈیڑھ گھنٹہ میں ۶-۵پارہ قرآن پاک سننا سنانا نماز تراویح میں دونوں حرام ہے۔اس لئے کہ معاشرے میں سب سے عمدہ حافظ وہ مانا جاتا ہے جو صرف یعلمون تعلمون ظاہر فرمائے ،اس لئے اس میں سبقت کرنے کے لئے اور عمدہ حافظ بننے کے لئے ائمہ تراویح حضرات جلدی میں لحن جلی کا ارتکاب کر بیٹھتے ہیں ؟

۲-بعض حضرات تراویح کے شروع ہونے کے بعد ہنسی مذاق وچائے نوشی میں مشغول ہوجاتے ہیں پھر رکوع کے وقت نماز میں مشغول ہوجاتے ہیں تو کیا اس سے قرآن مجید کی سنیت ادا ہوجائے گی؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-قرآن مجید کو صحت کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے، اگر ڈیڑھ گھنٹہ میں صحت کے ساتھ پڑھا جائے تو جائز ہے اور اگر صحت کے ساتھ نہ پڑھا جائے (گرچہ زائد وقت میں پڑھاجائے) تو درست نہیں ہے۔

۲-یہ طریقہ ٹھیک نہیں، سنت کے خلاف ہے۔

تحریر: محمد ظہور ندوی