نابالغ کے پیچھے تراویح

نابالغ کے پیچھے تراویح
نوفمبر 10, 2018
تراویح میں چودہ سالہ لڑکے کی امامت
نوفمبر 10, 2018

نابالغ کے پیچھے تراویح

سوال:ہمارے یہاں کچھ لوگ یہ کہہ کر تراویح کی نماز میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں کہ امام تراویح نابالغ ہیں، کیا نابالغ نماز تراویح اور دیگر نمازیں پڑھاسکتا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

نابالغ نماز تراویح یادیگر نمازوں کی امامت نہیں کرسکتا ہے، کیوں کہ بالغوں کے لئے جائز نہیں

(۱) درمختار مع الرد،ج۲،ص:۳۲۱ (۲) الہدایہ مع الفتح،ج۱،ص:۳۶۷

ہے کہ وہ نابالغوں کی اقتداء کریں، ہدایہ میں صراحت ہے:

لا یجوز للرجال أن یقتدوا بامرأۃ أو صبی(۱)

وجہ یہ ہے کہ نابالغوں پر نماز فرض نہیں ہے ان کی جو بھی نمازیں ہوں گی وہ نفل ہوں گی،اورنفل پڑھنے والے کے پیچھے فرض یا سنت پڑھنے والے اقتدا کریں گے جو درست نہیں ہے:

وأما الصبی فلأنہ متنفل فلایجوز اقتداء المفترض بہ (۲)

غرض نماز تراویح ہو یا دیگر فرائض کی امامت نابالغوں کی درست نہیں ہے، اور قول مختار یہی ہے،صاحب ہدایہ فرماتے ہیں:

والمختار أنہ لایجوز فی الصلوات کلھا (۳)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی