قرأت میں غلطی ہوجائے ؟

تیسری رکعت میں کھڑا ہوکر بیٹھ جائے؟
نوفمبر 10, 2018
لفظ ’ﷲ‘کے الف کوزیادہ کھینچنا
نوفمبر 10, 2018

قرأت میں غلطی ہوجائے ؟

سوال:۱-نماز تراویح میں امام نے سورہ ’ص‘ آیت ۴۹ ’ھذا ذکر وان للمتقین لحسن مآب‘ کے بعد اسی رکعت میں بھولے سے ’جنت عدن‘ والی آیت سے لے کر آیت ۵۵ تک چھوڑکر ’جھنم یصلونھا فبئس المھاد‘ آیت سے پڑھا یعنی معنوی اعتبار سے متقیوں کے ٹھکانہ جنت کو نہ پڑھ کر جہنم پڑھ دیا تو کیا ایسی صورت میں نماز ہوگئی یا نماز دہرانی پڑے گی؟

۲-نماز تراویح ہی میں امام نے سجدہ والی آیت میں سجدہ کرنے کے بجائے سیدھے رکوع میں چلاگیا، جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا تو کہا کہ میں نے سجدہ کی نیت رکوع ہی میں کرلی تھی لیکن مقتدیوں کو آیت سجدہ ہونے کا علم نہ تھا ، کیا اس سے سجدۂ تلاوت ادا ہوگیا اور کیا مقتدیوں پر اس کا کوئی گناہ تونہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

۱-نماز دہرانی ہوگی۔

۲-نماز ہوگئی، مقتدیوں کو نماز دہرانا نہ ہوگا۔

تحریر: محمد ظہور ندوی