تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟

تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟
نوفمبر 10, 2018
خوشی سے نذرانہ دینے کاحکم
نوفمبر 10, 2018

تراویح کانذرانہ لیناکیساہے؟

سوال:تراویح کا پیسہ لینا جائز ہے کہ نہیں ہے، میں نے سنا ہے کہ تراویح کا پیسہ لینا جائز نہیں، لیکن میں نے اکثر تراویح پڑھانے والوں کو پیسہ لیتے ہوئے دیکھا ہے، اگر وہ تراویح کا پیسہ لیتے ہیں تو کیا یہ پیسہ لینا جائز ہے ، اور اس پیسہ کو اپنے مصرف میں لاسکتے ہیں کہ نہیں، اگر نہیں مصرف میں لاسکتے ہیں تو پھر کیوں تراویح کا پیسہ لیا جاتا ہے؟ کیا اس میں کوئی جوازکی بھی صورت ہے، جبکہ یہ بات بھی ذہن میں ہونی چاہئے کہ اگر تراویح پڑھانے والوں کو پیسہ نہ دیا جائے تو شاید بہت کم ہی مسجدوں میں تراویح ہوپائے گی جبکہ یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ کوئی شخص قرآن کی قیمت اس پیسہ سے ادا نہیں کرسکتا (نعوذبﷲ) پھر اس کی کیا صورت ہوگی جبکہ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ ایک دو وقت کی نماز اگر تراویح پڑھانے والا خود سے پڑھائے تو تراویح کا پیسہ لینا جائز ہے جبکہ نیت اس کی تراویح کا پیسہ لینا ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

تراویح کاپیسہ لینا جائز نہیں ہے، جواز کی صورت یہ ہوسکتی ہے کہ تراویح سنانے والے حافظ کو ایک ماہ کی امامت کیلئے ملازم رکھ لے اور طے شدہ اجرت دی جائے۔

تحریر:ساجد علی      تصویب:ناصر علی ندوی