ایک مسجد میں بیک وقت دو جگہ تروایح کی جماعت

ایک مسجد میں بیک وقت دو جگہ تروایح کی جماعت
نوفمبر 10, 2018
تراویح میں قرآن دیکھ کر پڑھنا
نوفمبر 10, 2018

ایک مسجد میں بیک وقت دو جگہ تروایح کی جماعت

سوال:۱-یہاں ماہ صیام میں بہ یک وقت دوجگہ نماز تراویح ایک جماعت مسجد کی چھت پر اور دوسری اندرون مسجد محراب ومنبر کے پاس ہوتی ہے۔

۲-تیسرے دہے میں چاردن تین جماعت بہ یک وقت پڑھی جاتی ہے، یعنی اندرون مسجد ایک جماعت صحن مسجد، دوسری جماعت اور تیسری جماعت چھت پر ہوتی ہے، جس میں آلہ مکبرالصوت کا استعمال ہوتا ہے، کیا یہ درست ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

تراویح کی نماز ایک ہی مسجد میں دویا دو سے زائد جماعتیں مختلف مقامات پر ہوسکتی ہیں۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب:ناصر علی ندوی