ایک مثل پر عصر کی نماز

استواء شمس معلوم کرنے کا طریقہ
نوفمبر 1, 2018
 ایک مثل پر عصر کی نماز
نوفمبر 1, 2018

 ایک مثل پر عصر کی نماز

سوال:احناف کے یہاں مثلین پر ظہر کا وقت ختم اور عصر کا وقت شروع ہوتا ہے، حرمین شریفین میں چونکہ نمازیں حنبلی مسلک کے مطابق ہوتی ہیں لہذا وہ حضرات نماز عصر ۱؍مثل پر پڑھ لیتے ہیں۔ اب ایسی صورت میں حاجی صاحبان جو کہ حنفی مسلک کے ہیں وہ عصر کی نماز اگر جماعت سے پڑھتے ہیں تو ان کی نماز ہوگی یا نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

صورت مسؤلہ میں حاجی صاحبان کی نماز عصر درست ہوجائے گی کیوں کہ یہ خود احناف کے مابین اختلافی مسئلہ ہے کہ مثل تک وقت ہے یا مثلین تک۔ صاحبین کے یہاں ایک مثل تک ظہر کا وقت ہے ۔ اس کے بعد عصر کا وقت آتا ہے(۲) نیز شوافع اور دیگر فقہاء کا یہی مسلک ہے۔ لہذا مذکورہ صورت میں حنفی مسلک پر عمل کرنے والے حاجی صاحبان کی نماز درست ہوجائے گی۔

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب: محمد ظہورندوی