آذر حضرت ابراہیم ؑکے والد کا نا م تھا ؟

حضرت آدم ؑکا نکاح کس نے پڑھایا ؟
أكتوبر 30, 2018
حضرت سلیمانؑ سے متعلق ایک سوال
أكتوبر 30, 2018

آذر حضرت ابراہیم ؑکے والد کا نا م تھا ؟

سوال :زید کہتا ہے کہ قرآن میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے والد کا نام جو ذکر ہے ،اس سے مراد باپ نہیں چچا ہے ،کیونکہ پیغمبر کے باپ مشرک نہیں ہوسکتے ، لہذا باپ نہیں چچا ہیں ،کیا ایسا شخص قرآن کا انکار کرنے والا کہلائے گا، جب کہ وہ’’ اب‘‘ کے معنی باپ کے بجائے چچا کے لے رہا ہے ۔ ِ

ھوالمصوب:

ایسا شخص قرآن کا انکار کرنے والا نہیں کہلائے گا، تفسیر میں اختلاف ہے۔ ’اب‘ کا لفظ باپ ، دادا اورمحاسب کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ زید کا قول ہے کہ پیغمبرؐ کے باپ مشرک نہیں ہوسکتے، صحیح نہیں ہے(1) تحریر:محمد ظہور ندوی عفاﷲ عنہ